جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا افراد اور ثور عورت

ایسے جوڑے کو اپنے مزاج کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ثور عورتیں بہت سنجیدہ ہوتی ہیں جبکہ جوزا مرد ایسی عورتوں کو پسند کرتے ہیں جو شوخ اور ہنس مکھ ہوں، انہیں اس وقت بڑی مایوسی ہوتی ہے جب وہ اپنی بیوی سے کسی بات پر ہنسنے کی توقع کرتے ہیں اور ان کی بیوی اس بات میں بھی سنجیدگی کا پہلو نکال لیتی ہے۔ اس طرح ان مردوں کو اپنی بیوی کی جانب سے یہ تکلیف بھی سہنی پڑتی ہے کہ وہ ان پر ذرا ذرا سی بات پر شک کرتی ہے۔
تمام اخلاقی امور کے باوجود جوزا مرد کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس کی بیوی بہت مخلص ہے۔
یہ عورتیں ہر اچھے برے وقت میں اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔ انہیں گھریلو امور سے بھرپور دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ اپنے گھر کو خوشحال اور مستحکم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔
یہ خواتین کفایت شعار ہوتی ہیں اس لئے بہت سوچ سمجھ کر رقم خرچ کرتی ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم پس انداز کرتی رہتی ہیں۔
یہ خواتین بچوں کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، ان کی پرورش اور نگہداشت بڑے اچھے انداز میں کرتی ہیں۔