جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور جوزا عورت

ایسا جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ:
* دونوں آزاد طبع ہوتے ہیں۔
* ان کا ذہن تخلیقی ہوتا ہے۔
* یہ تخلیقی کاموں میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
* خاتون گھریلو امور کی طرف توجہ دیتی ہے۔
* مرد اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
* یہ تقریبات میں آنا جانا پسند کرتے ہیں۔
* ایک دوسرے پر شک نہیں کرتے۔
* اپنی ملنسار اور نرم طبیعت کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ ان حاسدوں سے ہوشیار رہیں جو ان کی خوش و خرم زندگی سے جلتے ہیں اور ان کا گھر برباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان لوگوں کو اپنے گھر کی خوش حالی اورسلامتی کے لئے ایک دوسرے کی ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔
ان کی ذاتی اور گھر سے باہر کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر ان کے بچوں کو ان کی مناسب توجہ نہیں ملتی، جس وجہ سے وہ خود سر ہو سکتے ہیں، لہٰذا یہ لوگ اس بات کو مد نظر رکھیں۔