جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور سرطان عورت

ایسے جوڑے کی زندگی میں اکثر اختلافات رہتے ہیں کیونکہ
* سرطان عورت بہت پیچیدہ نفسیات رکھتی ہے۔
* ایسی عورت کو بات بات پر غصہ آجاتا ہے جس کا اظہار وہ بہت بھڑکیلے انداز میں کرتی ہے۔
* ان خواتین کو قابو میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر انہیں ہر وقت اپنی محبت کا یقین دلائیں۔
* بد مزاجی ان خواتین کی فطرت کا حصہ ہے۔
* یہ خواتین ذرا ذرا سی بات پر ناراض اور غضبناک ہو جاتی ہیں۔
* سرطان عورت بہت کنجوس ہوتی ہے۔
اس گھرانے کی خوش حالی کے لئے ضروری ہے کہ:
* مرد حوصلے سے اپنی بیوی کی تلخ باتوں کو برداشت کرے۔
* اسے یہ توقع کرنی چاہئے کہ اس کی بیوی کسی برے وقت میں اس کے ساتھ رہے گی۔ لیکن عام حالات میں وہ اس کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہو گی۔
* بچوں کے معاملے میں یہ مرد بے فکر ہو سکتا ہے کیونکہ سرطان خواتین اچھی مائیں ہوتی ہیں اور بچوں کی بہترین پرورش کرتی ہیں۔