جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور اسد عورت

یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ
* دونوں فریقین آزاد طبع ہوتے ہیں۔
* یہ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔
* تخلیقی کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
* دونوں فضول خرچ ہوتے ہیں اس لئے اکثر مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اپنی ذہانت کی وجہ سے جلد ہی ان مسائل پر قابو پا لیتے ہیں۔
دونوں تقریبات میں آنا جانا پسند کرتے ہیں اور سیرو تفریح کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔
ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی ناگوار باتوں کو درگزر کریں اور دوسروں کو کبھی اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں کیونکہ شر پسند لوگ ان کے درمیان نفرت کا بیج بو سکتے ہیں۔
یہ دونوں اپنی باہر کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر گھریلو معاملات میں غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے انہیں اس خامی پر قابر پانا چاہئے۔
ان کے بچے کبھی کبھار ان کی مصروفیات کی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بچوں پر بھرپور توجہ رکھنی چاہئے۔