جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور سنبلہ عورت

سنبلہ عورت بہت خاموش طبع ہوتی ہے۔ یہ اپنے دل کی باتوں کو دل ہی میں رکھنا پسند کرتی ہے حتیٰ کہ یہ ایسی باتوں کا تذکرہ اپنے شوہر سے کرنا بھی پسند نہیں کرتی۔
سنبلہ خواتین کو یہ زعم ہوتا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ ذہین ہیں اور باقی لوگ ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں، یہی رویہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپناتی ہیں تو اختلافات جنم لیتے ہیں
یہ خواتین شکی مزاج ہوتی ہیں۔ شوہر پر بلا وجہ بھی شک کرتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس گھرانے کی خوش حالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ:
* شوہر اپنی بیوی کے مزاج کو سمجھے اور اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرے۔
* شوہر بیوی کی ناگوار باتوں کو در گزر کرے۔
* بیوی اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے سمجھے اور یہ جان لے کہ دنیا میں صرف وہی ذہین نہیں ہے اور اگر اس نے اپنے شوہر پر شک کیا اور اسے تنگ کیا تو ان کا گھرانہ برباد بھی ہو سکتا ہے اور اس طرح ان کے بچوں پر منفی اثرات پڑیں گے