جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرداور میزان عورت

یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ:
* میزان عورت بہت محبت کرنے والی اور پر خلوص ہوتی ہے۔
* یہ اپنے گھر کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوتی ہے اور اس کی خوشحالی و استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
* اگر کوئی اس کے گھر میں نفاق ڈلوانے کی کوشش کرے کہ اس سے بہت سختی سے نمٹ سکتی ہے۔
* شوہر کو بہت اچھے مشورے دیتی ہے۔
* ذہانت سے بھر پور ہوتی ہے۔
* امور خانہ داری سے بے حد دلچسپی رکھتی ہے۔
* صفائی پسند ہوتی ہے۔
* دور اندیشی میں اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔
اس گھر کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مرد اپنی بیوی کا پورا پورا خیال رکھے۔ اپنی باہر کی مصروفیات کے باوجود گھر کو وقت دے۔
میزان خواتین اپنے بچوں کو نمایاں اور کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں اور اس لحاظ سے وہ ان کی پرورش نگہداشت کرتی ہیں۔