جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور عقرب عورت

اس جوڑے کی زندگی میں اکثر ناخوش لمحات آتے رہتے ہیں کیونکہ:
* عقرب عورت بد مزاج ہوتی ہے۔
* یہ بات بات پر غصے کی وجہ سے بے قابو ہو جاتی ہے اور اسے اپنی زبان پر قابو نہیں رہتا۔
* یہ اپنے اوپر ذرا سی بھی تنقید برداشت نہیں کر سکتی۔
* یہ شوہر کی غلطیوں کو درگزر نہیں کرتی۔
* یہ خواتین بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی اچھی نگہداشت کرتی ہیں۔
اس گھرانے کی خوشی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ:
* مرد اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرے۔
* وہ یہ سوچ لے کہ اس کی زندگی میں تلخیاں بہت آئیں تھی۔
* بیوی کے رویے پر اس سے لڑنے جھگڑنے کے بجائے در گزر کا رویہ اپنائے اس طرح وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہو گا۔
* گھر کی تلخیوں سے بچنے کے لئے ایسے کاموں میں خود کو مصروف کرے جو اسے سکون بخشیں۔
* ایسے مردوں کے لئے سیرو تفریح اور دوستوں کی محفلیں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔