جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور قوس عورت

یہ جوڑا بہت اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ:
* قوس عورت بہت ملنسار اور پر خلوص ہوتی ہے۔
* یہ دوسروں کے دکھ درد میں ان کے کام آتی ہے۔
* یہ صاف گو ہوتی ہے لیکن کسی کی دل شکنی سے گریز کرتی ہے۔
* یہ ذرا باتونی ہوتی ہے لیکن اس کی باتیں دلچسپ ہوتی ہیں۔
* یہ سیرو تفریح کی شوقین ہوتی ہے اور اس کے شوہر کا مزاج بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
* اس میں تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے۔
* امور خانہ داری میں بہت دلچسپی لیتی ہے۔
* شوہر کو اچھے مشورہ سے نوازتی ہے۔
* یہ شکی مزاج نہیں ہوتی۔
* بچوں کی اچھی نگہداشت کرتی ہے۔
شوہر کو چاہئے کہ بیوی کی کچھ ناگوار باتوں سے در گزر کرے، کسی کو اپنے گھریلو معاملات میں نہ بولنے دے، امور خانہ داری میں اگر یہ بیوی کا ساتھ دے گا تو زندگی مزید خوش گوار ہو جائے گی۔