جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور جدی عورت

جدی خواتین کے ساتھ زندگی گزارنا جوزا مردوں کے لئے خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ خواتین مالی طور پر مستحکم لوگوں کو پسند کرتی ہیں اور جوزا مرد مال و دولت کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔
یہ خواتین بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک نہیں ہوتیں اس لئے ان کے شوہر کو ان سے ایسے کاموں میں حوصلہ افزائی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔
یہ خواتین امور خانہ داری میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں، گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں، اچھی میزبان ہوتی ہیں۔
یہ تخیلات کی دنیا میں رہنا پسند نہیں کرتی۔
یہ کفایت شعار ہوتی ہیں اور کبھی کبھار کفایت شعاری کرتے کرتے کنجوسی کی حدود میں داخل ہو جاتی ہیں۔
انہیں اپنے ماں، باپ، بہن بھائیوں سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔
شوہر اگر چاہے توبیوی کے مزاج کو سمجھ کر اپنے گھرانے کو بہت خوش حال اور مستحکم بنا سکتا ہے؟ ویسے اکثر جوزا شوہر ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ افراد بہت ذہین ہوتے ہیں۔