جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور دلو عورت

دلو خواتین کے ساتھ جوزا مرد کے لئے زندگی گزارنا بڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ:
* یہ خواتین پیچیدہ مزاج کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کا مزاج ذرا سی دیر میں بدل جاتا ہے۔
* یہ سیرو تفریح اور مہم جوئی کی شوقین ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھریلو امور متاثر ہوتے ہیں۔
* یہ شوہر کی ذرا سی غلطی کو بھی برداشت نہیں کرتیں اور ان کی زبان قینچی کی طرح چلنے لگتی ہے۔
* یہ اکثر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔
جوزا شوہر اگر دلو بیوی کے ساتھ ایک اچھی اور مستحکم زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اس کی ناخوش گوار باتوں کو در گزر کرے۔ اس مرد کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس کی بیوی اس سے بہت مخلص ہے اور وہ ذہانت سے بھی بھر پور ہے لہٰذا اگر یہ اس کی سخت مزاجی کو برداشت کر کے اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے تو بہت فائدہ ہو گا۔
دلو عورتیں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر طرح سے پر سکون اور آرام دہ زندگی گزاریں اور بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کریں