جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں

جوزا مرد اور حوت عورت

حوت خواتین بہت اچھی عادت کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ نرم دل اور شگفتہ مزاج رکھتی ہیں۔ اپنے گھر سے انہیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنے شوہر کو بہت چاہتی ہیں اور اس کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھتی ہیں۔
یہ خواتین بہت خوب صورت اور نازک نین و نقش کی مالک ہوتی ہیں۔ امور خانہ داری میں یہ خواتین بہت دلچسپی لیتی ہیں۔
یہ عورتیں بہت حساس ہوتی ہیں اس لئے ذرا ذرا سی بات کو دل پر لے لیتی ہیں۔ اگرکوئی بات انہیں ٹھیس پہنچا دے تو یہ بہت دیر تک غم زدہ رہتی ہیں۔ یہ توقع کرتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی تعریف کرے ۔ یہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتیں۔
جوزا مرد اپنی بیرونی مصروفیات کی وجہ سے اگر گھر کو زیادہ وقت نہ دیں تب بھی ان کی حوت بیوی برا نہیں مانتی۔
ایسے شوہر کو چاہئے کہ اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کاخیال رکھے اورایسی باتوں سے گریزکرے جس سے اس کی دل شکنی ہوتی ہے۔
حوت عورتیں بہت اچھی مائیں ہوتی ہیں۔ یہ اپنے بچوں کی بڑے اچھے طریقے سے پرورش کرتی ہیں۔