برج میزان کے موافق پتھروں کے خواص

خواص وماہیت

نیلم کی معدنی شکل شش پہلو متوازی الاضلاع یا مسدس ہوتی ہے۔ اس لئے یہ زمرہ ڈچروک (Dichroic) میں گنا جاتا ہے۔ اس میں سختی 9 درجہ ہے۔ اس لئے یہ صرف الماس سے ہی کاٹا جا سکتا ہے۔ نیلم کا رنگ بہت عمدہ خوشنما ہوتا ہے یعنی روشن نیلگوں سے ارغوانی رنگ کے نیلم بھی ہوتے ہیں۔ کتب اہل ہنود میں ان کے علاوہ نیلم کئی اور انواع بیان کئے گئے ہیں۔
چنانچہ لکھا ہے کہ ’’ اگرچہ اصلی نیلم کا رنگ نیلا ہے جس کے باعث یہ نیلم کہلاتا ہے پھر بھی ایک اور رنگوں جھلک ان میں ظاہر ہوتی ہے۔ چنانچہ بعض نیلم کنول کے پھول کی طرح، بعض تلوار، بھونرے، سمندر کے پانی، کوئل کے گلے وغیرہ کی مانند نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان کے رنگوں کے لحاظ پر چار نوعیں ہیں۔
(1) برہمن نیلم (سفیدی مائل نیلا)
(2) چھتری (سرخی مائل نیلا)
(3) ویش (زردی مائل نیلا)
(4) شودر (سیاہی مائل نیلا)
نیلم کا وزن مخصوص 9ء3 سے 2ء3 تک ہے۔ نیلم کے مرکبات کیمیائی طاقت انعکاس وغیرہ و دیگر خواص یاقوت سے ملتے ہیں۔ نیلم اور یاقوت میں صرف رنگ کا ہی فرق ہے۔ یعنی نیلم کا رنگ آسمانی نیلگوں اور یاقوت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ نیلم کا رنگ مادہ کروم (ایک مشہور عنصر) کی ترکیب کے باعث ہوتا ہے۔ گرمی کی تاب سے سفید اور زردی مائل نیلم سفید ہو جاتے ہیں لیکن مشرقی نیلم کا رنگ گیس کی روشنی کے آگے ایسا ہی رہتا ہے۔ ہاں کم درجہ عدوں کا رنگ امینہٹ کے رنگ کی طرح تاریک ہو جاتا ہے۔