برج میزان

میزان بچوں کی خصوصیات

* یہ بچے ذہین ہوتے ہیں۔
* بہت ہمدرد ہوتے ہیں اور کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے، اگر کسی کی تکلیف میں اس کی مدد نہ کر سکیں تو رونے لگتے ہیں۔
* یہ ہر معاملے میں محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں۔
* ان میں شرمیلا پن ہوتا ہے۔
* اگر ان کے ساتھ پیار محبت کا رویہ اختیار کیا جائے تو یہ قابو میں رہتے ہیں، سختی اور دباؤ کو یہ برداشت نہیں کرتے۔
* بڑوں کے لئے ضروری ہے کہ ان بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور تعریف کریں، تعریف سے یہ بہت خوش ہوتے ہیں۔
* ان کی صحت کا خیا رکھنا بڑوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ بچے اپنے مشاغل میں غذا کی طرف سے لاپروا ہو جاتے ہیں۔
* یہ تخلیقی ذہن رکھتے ہیں۔
* یہ خاصے نازک مزاج ہوتے ہیں۔
* ان میں آگے بڑھ جانے کا جذبہ نہیں ہوتا ہے۔
* یہ بہت خوب صورت اور پر کشش ہوتے ہیں۔