میزان افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

میزان مرد اورحوت عورت

حوت خواتین بہت خوبصورت اور پر کشش ہوتی ہیں، ہر کسی سے ہمدردی کرنا ان کی فطرت کا حصہ ہے۔ یہ کسی کو دکھ میں نہیں دیکھ سکتیں۔ ہر کسی کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
یہ خواتین ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ شوہر اور اپنے گھر کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ اپنے شوہر کا حکم مان کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ اس کی ہر برے وقت میں بھرپور مدد کرتی ہیں اور کسی حال میں اس کی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں۔ یہ کسی حال میں اس سے علیحدگی کا تصور نہیں کر سکتیں۔
امور خانہ داری کی طرف ان خواتین کا بہت جھکاؤ ہوتا ہے۔ یہ بڑی نفاست اور خوبصورتی سے اپنے گھر کو سجاتی ہیں۔ یہ بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ انہیں اپنے گھر کا وقار اور استحکام بہت عزیز ہوتا ہے۔
یہ اپنے حسن کے بارے میں خاصی حساس ہوتی ہیں اور خود کو ہمیشہ حسین دیکھنے کی خواہش مند ہوتی ہیں، اس سلسلے میں یہ خاصی محنت کرتی ہیں، اپنے سے زیادہ حسین عورت کو دیکھ کر یہ حسد نہیں کرتیں بلکہ کھلے دل سے اس کے حسن کو تسلیم کر لیتی ہیں۔
یہ بہت حساس ہوتی ہیں اور ذرا ذرا سی بات کو دل پر لے لیتی ہیں۔ اگر شوہر کوئی بات کہہ دے تو گھنٹوں روتی رہتی ہیں اور اگر شوہر منائے تو جلد مان جاتی ہیں۔ یہ اپنے بچوں کی اچھے انداز میں پرورش کرتی ہیں۔ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں اور انہیں اعلیٰ مقام پر دیکھنا چاہتی ہیں