برج میزان

میزان افراد کے لئے خصوصی ہدایات

* اپنی غذا اور صحت پر بھرپور توجہ دیں۔
* جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔
* تعصب پسندی سے گریز کریں۔
* تنہائی سے نہ گھبرائیں۔
* جھوٹ نہ بولیں۔
* چالاکی سے بہتر ہے کہ محنت اور سیدھے راستوں کا انتخاب کریں۔
* خوابوں میں رہنے کی بجائے حقائق کی طرف توجہ دیں۔
* آزادی اچھی ہے لیکن ہر وقت کی آزادی وقت کا ضیاع کر سکتی ہے اس لئے خود کو کچھ پابند کریں۔
* چڑچڑے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔
* جذباتی نہ ہوں۔
* حسد سے گریز کریں۔
* کامیابی کے لئے غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں۔
* منشیات سے دور رہیں۔
* عاشق مزاجی ترک کریں۔
* معاملات میں توازن پیدا کریں۔
* غصے سے گریز کریں۔
* چال بازی نہ کریں۔
* کسی کے بارے میں رائے دیتے ہوئے اس کے جذبات کا خیال رکھیں۔
* جوئے، سٹے اور دیگر ایسی منفی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
* لاپروائی نہ کریں۔
* بلا وجہ کسی سے بحث و مباحثہ نہ کریں۔
* غرور نہ کریں۔
* سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہ کریں۔
* کسی بھی معاملے میں سخت رویہ اختیار نہ کریں۔
* آپ کو دوست سے لگاؤ نہیں ہے لیکن اس کی اہمیت سے انکار نہ کریں اور ضروریات کے لئے اسے ضرور حاصل کریں۔
* شرمیلے پن کو دور کریں۔
* وہموں سے چھٹکارا حاصل کریں۔
* انتقام لینے کی بجائے در گزر کا راستہ اپنائیں۔
* ذہنی کشمکش سے چھٹکارا حاصل کریں۔
* فضول خرچی نہ کریں۔
* تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
* چرب زبانی نہ کریں۔