سنبلہ مرد کی خصوصیات

سنبلہ مرد

سنبلہ مرد فطری طور پر عبادت گزار ہوتے ہیں۔ سچائی کو پسند کرتے ہیں اس لئے جھوٹ اور جھوٹوں سے انہیں سخت نفرت ہوتی ہے۔ وہ ایسی محفلوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے جہاں جھوٹ بولا جائے۔ جس طرح انہیں جھوٹ سے نفرت ہوتی ہے ایسے ہی یہ نہ تو دھوکا دیتے ہیں اور نہ ہی دھوکا دہی کو پسند کرتے ہیں یہ کچھ منتقم المزاج بھی ہوتے ہیں اس لئے اگر انہیں دھوکا دے جائے تو کوشش کرتے ہیں اپنا بدلہ ضرور لے لیں لیکن ایسی کیفیت میں بھی ان کے من کی سچائی اور انصاف پسندی برقرار رہتی ہے لہٰذا وہ کوشش کرتے ہیں کہ اسی حد تک انتقام لیا جائے جس حد تک انہیں دھوکا دیا گیا ہے۔
محبت کے سلسلے میں ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ جس کسی کو چاہتے ہیں نہایت ٹوٹ کر چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر انہیں دھوکے کا دکھ اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ یہ تو سامنے والے سے نہایت سچی محبت کر رہے ہوتے ہیں اور وہ انہیں دھوکا دے جاتا ہے۔