سنبلہ مرد کی خصوصیات

انصاف پسند اور محنتی

یہ انصاف پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں میں اقربا پروری اور تعصب بالکل نہیں ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے ایسے لوگوں کو اکثر مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان سے یہ توقع کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ ان کے ساتھ کسی رشتے ناطے کی وجہ سے تعاون کریں گے۔ یہ لوگ انصاف کی بات کر دیتے ہیں اور ان سے امید لگانے والے منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
یہ لوگ محنت سے کبھی نہیں گھبراتے ہیں۔ اگر یہ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔ اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ سے یہ بہ خوبی نمٹنا جانتے ہیں۔ چونکہ یہ غصے کے بھی تیز ہوتے ہیں اس لئے جب ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ آ جائے تو اسے نہایت شدت کے ساتھ ہٹاتے ہیں۔ رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے ساتھ بھی یہ نہایت سختی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔