سنبلہ مرد کی خصوصیات

دلائل پسند

جہاں یہ غصے والے ہوتے ہیں وہیں جلد ہی ان کا غصہ رفو بھی ہو جاتا ہے بشرطیکہ انہیں کوئی سمجھائے یا انہیں خود ہی کوئی دلیل مل جائے اور اگر ایسا نہ ہو تو ان کا غصہ بتدریج بڑھتا جا تا ہے۔ اس لئے دوسروں لوگوں کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ اگر برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والا شخص غصے میں آ جائے تو اسے کسی مناسب بات سے نارمل کرنے کی کوشش کریں۔
یہ لوگ چونکہ نہایت صاف گو اور صاف دل کے ہوتے ہیں اس لئے کسی کے خلاف اپنے دل میں بغص نہیں رکھتے۔ دیگر کئی برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد اکثر ایسی غلط حرکات کرتے ہیں کہ کسی کی بات دل میں رکھ لیتے ہیں اور اس سے انتقام لینے کے لئے مناسب وقت کا انتظار کرتے ہیں لیکن برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے اشخاص حساب فوراً برابر کر لینا پسند کرتے ہیں