سنبلہ مرد کی خصوصیات

گہری سوچ اور گہرا مشاہدہ

گہرائی سے سوچنا، مشاہدہ کرنا اور سمجھنا بھی برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے مردوں کا خاصا ہوتا ہے۔ ان کا مشاہدہ بڑا گہراہوتا ہے۔ عام لوگ اس گہرائی سے مشاہدہ نہیں کرتے ہیں جس گہرائی سے برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے اشخاص کرتے ہیں۔
اسی طرح اگر یہ کسی بات میں دلچسپی لیں تو اس کے بارے میں بہت گہرائی میں جا کر سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب یہ اتنی گہرائی سے سوچتے ہیں تو اتنی ہی وضاحت سے بات کو سمجھتے بھی ہیں۔ دیکھنے والوں کو بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ یہ افراد ہر چیز پر کتنی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ اپنی فطرت کے مطابق ہر چیز پر نہایت گہری نظر رکھے ہوتے ہیں۔