سنبلہ مرد کی خصوصیات

تحمل مزاج

بظاہر یہ سنجیدہ اور لڑائی جھگڑے سے دور رہنے والے نظر آتے ہیں لیکن اگر کبھی ان کا جھگڑ ا ہو جائے تو یہ پیچھے بھی نہیں ہٹتے ہیں اور سامنے والے کو زیر کر لینے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں چونکہ یہ فطری طور پر صلح پسند ہوتے ہیں اس لئے جھگڑے کے دوران اور اس کے بعد ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ بات کو کسی طرح ختم کر کے صلح کر لی جائے لیکن اس کا انحصار مخالف پر ہوتا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے، اگر وہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہوتا ہے تو پھر یہ لوگ بھی پسپائی اختیار کرنا پسند نہیں کرتے۔
ایک بڑی خوبی ان لوگوں میں یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کی چھٹی حس بڑی تیز ہوتی ہے۔ یہ خطروں کو پہلے سے بھانپ لیتے ہیں اور آنے والے وقت سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کر لیتے ہیں۔