سنبلہ مرد کی خصوصیات

نقاد

جس قدر یہ لوگ تنقید کرتے ہیں، دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ایسی تنقید نہیں کر سکتا۔ لوگوں کو اکثر ان کی تنقید گراں گزرتی ہے۔ لیکن اگر وہ لوگ ٹھنڈے دل و دماغ سے ان کی تنقید سن لیں تو فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ ان کی تنقید کا ایک بھی لفظ بے جا نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی یہ دلچسپ بات ہے کہ دوسروں پر تو یہ کڑی تنقید کرتے ہیں لیکن جب کوئی ان پر ذرا سی بھی تنقید کر دے تو یہ اسے بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اکثر اوقات اپنی اس عادت کی وجہ سے نفسیاتی مسائل اور وہم کا شکار ہو جاتے ہیں۔
لہٰذا ایسے لوگوں کو اپنی یہ خامی مد نظر رکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ دوسرے لوگ اپنے ان کی اس خامی کو بھانپ کر جان بوجھ کر انہیں پریشان کر سکتے ہیں۔