سنبلہ خواتین کی خصوصیات

الجھن کا شکار

یہ خواتین مختلف حوالوں سے الجھن کا شکار رہتی ہیں۔ یہ فیصلہ ہی نہیں کر پاتیں کہ انہیں اپنی عقل پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہئے یا اپنے دل اور جذبات پر، یہ ذہنی طور پر اکثر معاملات میں الجھی رہتی ہیں اور اکثر ایسی حرکات کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسروں کی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنتی ہیں۔
ان سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ اچھے سے اچھے لباس کو نظر انداز کر کے عام کپڑوں میں وقت گزار دیں یا کسی اچھی لپ اسٹک کے مقابلے میں کوئی عام سی لپ اسٹک استعمال کرنے لگیں، ایسے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنی فطرت کے بر خلاف اچھی تراش خراش کا لباس پسند نہیں کر رہیں یا اچھی لپ اسٹک کو نظر انداز کر رہی ہیں، اس کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ایسے معاملات میں اندرونی الجھن کا شکار ہوتی ہیں اور اپنی دانست میں وہ درست فیصلہ کئے ہوتی ہیں۔