سنبلہ خواتین کی خصوصیات

احساس کمتری

اپنے احساس رویے اور الجھے ہوئے ذہن کی وجہ سے یہ اکثر معاملات میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے اپنے معاملات میں مزید احتیاط سے کام لینے لگتی ہیں۔ یہ احتیاط انہیں مزید مسائل سے دو چار کر دیتی ہے اور یوں یہ الجھن در الجھن کا شکار ہوتی چلی جاتی ہیں۔
ان کے لئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ جونہی پہلی الجھن کا شکار ہوں خود کو اس سے آزاد کر لیں۔ ان کے ساتھ ایک اور بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ یہ خود کو کسی بھی قسم کی تنقید سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں اور احتیاط کرتے ہوئے کسی نہ کسی ایسی حرکت کی مرتکب ہو جاتی ہیں جو دوسروں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ان کا مذاق اڑا سکیں یا ان پر تنقید کر سکیں۔