سنبلہ خواتین کی خصوصیات

بحیثیت ماں

یہ خواتین جس طرح اپنے معاملات میں بے حد حساس ہوتی ہیں اسی طرح اپنی اولاد کے لئے بھی بڑی حساس ہوتی ہیں۔ یہ اولاد پر بڑی گہری نظر رکھتی ہیں۔ اگر کسی بچے کو چھینک بھی آ جائے تو یہ اس کی دیکھ بھال پورے طور پر شروع کر دیتی ہیں۔
عام حالات میں جب ان کے بچے بالکل درست ہوتے ہیں تو یہ ان کی صحت بہتر رکھنے کے لئے انہیں مختلف غذائیں دینے کے ساتھ ساتھ کئی ٹانک وغیرہ بھی استعمال کرواتی رہتی ہیں