برج سنبلہ

سنبلہ خواتین کے لئے خصوصی ہدایات

* اپنی تنقید اور اعتراض کی عادت پر قابو پائیں۔
* اپنے شوہر پر بلا وجہ شک نہ کریں۔
* آپ کو کبھی کبھار شدید غصہ آ سکتا ہے، ایسے میں غصے کو ختم کرنے کی کوشش کریں لیکن بہر حال کبھی کبھار غصہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
* کبھی عجلت سے کام نہ لیں۔
* بے صبرے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔
* جی چاہے تو تب بھی کبھی دھوکا بازی نہ کریں کیونکہ آپ کی شخصیت کا خاتمہ نہیں ہے۔ آپ پر وقتی طور پر ایسی کیفیت آتی ہے کہ جب آپ کا جی چاہتا ہے کہ آپ کسی کو دھوکا دیں۔ اس کے پیچھے آپ کا جذبہ انتقام کارفرما ہوتاہے یا کسی اور وجہ سے آپ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوتی ہیں لہٰذا اس وقتی غلط جذبے کو دبا دیں تا کہ بعد میں آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔
* جنسی معاملات میں بے راہ رو ہونے سے بچیں۔
* دوسروں کی کھوج کم سے کم لگائیں۔ اگر کسی کی کوئی خامی آپ کو معلوم ہو جائے تو اس کی تشہیر نہ کریں۔ اس طرح کی حرکتوں سے آپ کی اعلیٰ شخصیت کا بت پاش پاش ہو جاتا ہے۔ آپ اپنی خوبیوں کی وجہ سے جو عزت بناتی ہیں وہ آپ کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے خاک میں مل جاتی ہے۔
* اپنی ذات سے مکمل واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
* اپنی فطری خصوصیت اور پیدائشی صلاحیتوں کو سمجھے کی کوشش کریں۔
* یاد رکھئے آپ کی ذات بہت اہم ہے اور معاشرے کو آپ کی ضرورت ہے اس لئے معاشرے سے کٹ کر نہ رہیں۔
* کسی بھی قسم کے احساس کمتری سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
* اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ با اعتماد بنائیں۔
* غیر مطئن رہنا چھوڑ دیں۔
* ایسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں جو کسی کے لئے دل شکنی کا باعث بنیں۔
* بلا وجہ دواؤں وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
* ذہنی الجھنوں کی گررفت میں نہ آئیں۔
* آپ پر کوئی تنقید ہو تو اسے حوصلہ سے سنیں۔
* اگر آپ مزید کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو اپنی شرمیلے پن کی عادات پر قابو پائیں کیونکہ آپ اکثر ایسی جگہ شرمیلے پن کا مظاہرہ کرتی ہیں جہاں آپ کو با اعتماد ہو کر بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
* اپنی اصول پرستی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
* ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آپ کی انکساری سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
* دکھاوا آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ ویسے تو آپ دکھاوا نہیں کرتی ہیں لیکن بہر حال کبھی کبھار آپ پر اس کا غلبہ ہو سکتا ہے لہٰذا اگر کبھی آپ کا ججی بھی چاہے تو اس عمل سے دور رہیں اور سمجھ جائیں کہ یہ وقتی کیفیت ہے جو بعد میں آپ کے لئے باعث شرم ہو گی۔
* جھوٹ سے دور رہنا آپ کے لئے بہت بہتر ہے۔
* کسی بھی کام میں ملوث نہ ہوں کیونکہ بعد میں آپ کو اس کی عادت پڑ جائے گی۔ جس طرح سنبلہ مرد اپنی عادتوں سے بڑی مشکلوں سے پیچھا چھڑا پاتے ہیں۔ اسی طرح اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے بھی کسی عادت سے پیچھا چھڑانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
* معاشرے سے کٹ نہ رہیں، اس طرح آپ تنہائی پسند ہو جائین گگی اور تنہائی کئی نفسیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے۔
* ہمیشہ تعمیری سوچ رکھیں۔ کبھی کسی ناکامی کی وجہ سے مایوسی کی کیفیت آ جائے تو ایسے میں منفی سوچوں کو اپنے آپ غلبہ حاصل نہ کرنے دیں۔
* کبھی کبھی آپ ضدی ہو جاتی ہیں، ایسے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنے رویے میں کچھ لچک پیدا کریں، اس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
* دوسروں کا بغور جائزہ لیں، ان کا مشاہدہ کریں لیکن ان کی خامیاں بتاتے ہوئے اپنی گفتگو میں طنز کا عنصر شامل نہ ہونے دیں۔
* جلد بازی نہ کریں، یہ آپ کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔
* دوسروں سے زیادہ اپنی ذات کے منفی اور مثبت پہلوؤں پر غور کریں۔ آپ خود بہتر طور پر اپنا احتساب کر سکتی ہیں۔
* دوسروں کی ذمہ داریاں اپنے سر نہ لیں۔
* آپ کے اندر تجسس کا مادہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے، اپنی اس خصوصیت کو اس حد تک استعمال کریں جہاں تک آپ کوئی فائدہ اٹھا سکتی ہیں ورنہ بلا وجہ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔
* ماتحتوں سے کام لیتے ہوئے ان پر اتنا طنز نہ کریں کہ وہ آپ سے بیزار ہو جائیں۔
* آپ کے اندر لوگوں کی رہنمائی کرنے کی بہترین صلاحیت ہے، اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
* آپ معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں اس لئے اس جانب سے ہمیشہ محتاط رہیں۔
* یاد رکھئے آپ ایسے حالات میں گھر سکتی ہیں جن میں آپ کو اپنی پسند کے خلاف فرائض انجام دینے پڑیں۔ خود کو ایسے حالات کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں اور کسی بھی موقع پر گھبرانے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی ذہانت اور ہمت سے تمام حالات پر قابو پا سکتی ہیں۔
* آپ کی فطرت میں ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں خود پر بخوشی لاد لیتی ہیں جس کی وجہ سے آپ خستہ حال اور بے آرام ہو سکتی ہیں لہٰذا زیادہ ذمہ داریاں نہ لیں۔
* بولتے ہوئے آپ بے قابو ہو سکتی ہیں اس لئے کسی بھی ایسی کیفیت میں فوراً اپنے آپ پر قابو پائیں۔
* اپنے جذبات کو نہ دبائیں۔ دنیا کی خوشیوں سے لطف اندور ہونا آپ کا بھی حق ہے۔