مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور اسد مرد

ان لوگوں کے گھر میں اکثر جھگڑے رہتے ہیں کیونکہ ان کی فطرت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتی ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ یہ ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔
اسد مرد کی بہت سی ایسی خواہشات ہوتی ہیں جو سنبلہ عورت کے لئے پورا کرنا ممکن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مرد دوسری عورتوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں اس وجہ سے بھی ان کے گھر میں فساد کھڑا رہتا ہے۔
غرض ان کا گھر جھگڑوں کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔ ان لوگوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھیں، یہ طے ہے کہ یہ پورے طور پر ایک دوسرے کی خواہشات پوری نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی انہیں کوئی نہ کوئی ایسا سمجھوتہ کر لینا چاہئے جو ان کی زندگی اجیرن بننے سے بچا سکے۔