مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور سرطان عورت

یہ جوڑی اچھی رہتی ہے۔ ان کے درمیان بڑی محبت ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے درمیان نفاق پیدا کر دیں۔
یہ لوگ اپنی دنیا میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ انہیں باہر کی دنیا سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ بہت محتاط بھی ہوتے ہیں اور اپنی محبت کے درمیان دراڑ ڈالنے والوں پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اکثر وہ ایسے شرپسند لوگوں کو ذلیل بھی کرتے رہتے ہیں اور ان سے تعلقات ختم کر لیتے ہیں۔
یہ دونوں آپس میں ایک دوسرے کو خوب سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ کبھی کبھار ان میں جھگڑا بھی ہو جاتا ہے لیکن یہ ایسے جھگڑوں کو طول نہیں پکڑنے دیتے۔
ان دونوں میں سے کوئی نہ کوئی جھگڑے کے خاتمے کے لئے پہل کر دیتا ہے۔
ان دونوں کو کھانے پینے سے بڑی رغبت ہوتی ہے۔ یہ اکثر گھر میں ہی انواع و اقسام کے کھانے بناتے نظر آتے ہیں۔
یہ لوگ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ اپنے گھروں، دفتروں اور دیگر استعمال کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔