مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور سرطان مرد

ان میں اکثر کھٹ پٹ چلتی رہتی ہے۔ بہت چھوٹی چھوٹی باتوں کو اکثر یہ لوگ طویل کر دیتے ہیں جو بڑے جھگڑوں کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔
اس گھر کو سنبھالنے کی زیادہ ذمہ داری خاتون خانہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرطان مرد مزاج کا تیز ہوتا ہے اور اکثر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایسے میں اگرا س سے بحث کی جائے تو بات بگڑتی اور بڑھتی چلی جاتی ہے۔
لہٰذا ان خواتین کو کوشش کرنی چاہئے کہ شوہر کے مزاج کو سمجھتے ہوئے بات کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ شوہر کی ہربات مان لیں لیکن ان خواتین کو عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ یہ اگر چاہیں تو پیار محبت سے معاملات نمٹا سکتی ہیں۔