مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور ثور عورت

ان کے درمیان بہت زیادہ محبت نہیں ہوتی لیکن ایسا بھی نہیں کہ یہ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ یہ آپس میں بہت ہمدرد اور مخلص ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ ایک دوسرے کی خامیوں پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں اور بڑی سخت تنقید کرتے ہیں، ایسی باتیں بڑے جھگڑوں کا سبب بنتی ہیں۔
ان لوگوں کو ضد اور ہٹ دھرمی سے گریز کرنا چاہئے۔
انہیں چاہئے کہ ایک دوسرے کی خوبیاں تلاش کریں اور جن امور پر ان کا اتفاق رائے ہو ان پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔