مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور قوس مرد

قوس مرد کے ساتھ سنبلہ عورت کا نباہ بڑا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے جوڑوں میں بیویوں کو ہی قربانی دینا پڑتی ہے کیونکہ مرد اپنی فطرت کے مطابق اکثر بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ مرد اپنی بیوی سے زیادہ غیر عورتوں سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ گھر کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔ اس لئے گھر کی زیادہ ذمہ داریاں ان کی بیویوں ہی کو اٹھانا پڑتی ہیں۔
اکثر یہ مرد گھروں سے غائب ہو جاتے ہیں اور ان کی واپسی بھی اپنی مرضی سے ہی ہوتی ہے۔