مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور میزان عورت

اس جوڑے کے درمیان بات بہت ہی کم بنتی ہے۔ بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ایک دوسرے کو ٹوٹ کر چاہتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ایسا صرف لوگوں کو دکھانے کے لئے کرتے ہیں جب کہ اندرونی طور پر وہ ایک دوسرے سے نالاں ہوتے ہیں، اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ میزان عورت ہر وقت شوہر کی توجہ چاہتی ہے، وہ دنیا کے تمام مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر ہر وقت ان کے سامنے بیٹھا رہے لیکن بہر حال ایسا ممکن نہیں ہے۔
ان لوگوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ آپس میں کوئی ایسا سمجھوتہ کر لیں جو ان کی زندگی کو پر سکون بنا سکے۔