مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور میزان مرد

ان دونوں کا مزاج چونکہ ملتا جلتا ہوتا ہے اس لئے ان دونوں کو ایک دوسرے کی خوب قربت نصیب ہوتی ہے اور یہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہئے ورنہ ان کی زندگی اجیرن ہو سکتی ہے۔
ان کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔