مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور عقرب مرد

عقرب مرد بہت تیز مزاج ہوتے ہیں ۔ ان کے جذبات کا سامنا کرنا بہت کم عورتوں کے بس کی بات ہوتی ہے۔ ایسی بیویوں کو بہت محتاط انداز میں اپنے شوہروں کے ساتھ راہ حیات پر چلنا چاہئے۔
ایسی خواتین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ان کے شوہر کی طرف سے کسی بھی وقت انتہائی اشتعال انگیزیا جذبات کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے یہ خواتین ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھیں اور اگر انہیں اپنا گھر بنائے رکھنا ہے تو صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔