مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور سنبلہ عورت

یہ ایک قابل رشک جوڑی ہوتی ہے چونکہ دونوں ہم مزاج ہوتے ہیں۔ ان کی پسند اور نا پسند ایک جیسی ہوتی ہے اس لئے ایک دوسرے گہرا لگاؤ ایک فطری عمل ہوتا ہے۔ ان کے درمیان نفاق ڈالنا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے جو لوگ ایسی کوشش کرتے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
جو لوگ ایسے جوڑوں کی عادات و فطرت سے واقفیت رکھتے ہیں، وہ ان کے ساتھ بہت سنبھل کا چلتے ہیں۔
یہ جوڑے بہت صاف ستھرے ہوتے ہیں اور ان کے گھر بھی چمکتے دمکتے ہوتے ہیں۔