مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ عورت اور سنبلہ مرد

ان کی تمام خصوصیات ایسی ہی ہوتی ہیں جیسی کہ اوپر بیان کی گئی ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ سنبلہ عورت کی طرف سے اگر شادی کی پیشکش ہوئی ہو گی تو اس عورت کا تھوڑاسا دباؤ مرد پر رہتا ہے لیکن ایسے میں بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، ایک دوسرے کی پسند و نا پسند کا خیال رکھتے ہیں اس لئے جھگڑے وغیرہ کی کوئی صورت نہیں بنتی۔
ہاں ان کی انتہائی نفاست پسندی اکثر ان کے لئے نفسیاتی مسائل کا سبب بنی رہتی ہے۔