مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور جدی عورت

یہ جوڑا قابل دید ہوتا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ لڑائی جھگڑا تو ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے۔ اگر کبھی یہ زیادہ دیر الگ رہیں توایک دوسرے کے لئے ان کی بے چینی قابل دید ہوتی ہے۔
بیویاں، شوہروں کی ہر طرح سے مدد کرتی ہیں اور اگر شوہروں پر کوئی آنچ آتی محسوس ہو تو خود حالات سے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔