مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات

سنبلہ مرد اور دلو عورت

یہ بھی ایک قابل رشک اور قابل دید جوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک دوسرے کی قربت میں بہت خوش رہتے ہیں۔ یہ خوب سیرو تفریح کرتے ہیں۔ اکثر محفلوں میں ان کی عاشقانہ حرکات لوگوں کے لئے قابل توجہ ہوتی ہیں۔ یہ زندگی کے ہر موڑ پر اس طرح ملتے ہیں جیسے یہ ان کی پہلی ازدواجی ملاقات ہو، یعنی یہ بے حد جذباتی ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کو اپنے جنت جیسے گھروں کو قائم دوائم رکھنے کے لئے دوسروں کے مشوروں سے گریز کرنا چاہئے۔