برج سنبلہ

سنبلہ بچے

* یہ بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتے ہیں۔
* انہیں اکثر ناکامی کا خوف رہتا ہے۔
* بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں۔
* یہ چاہتے ہیں کہ انہیں پسند کیا جائے۔
* چھوٹی چھوٹی باتوں پر برا مان جاتے ہیں۔
* دوسروں کے عیب نکالنے کی عادت ان میں بھی ہوتی ہے۔
* کسی کے منفی رد عمل سے ڈر جاتے ہیں۔
* یہ اکثر خاموش اور سنجیدہ رہتے ہیں۔
* یہ اپنے معاملات میں بڑے پر اُمید ہوتے ہیں۔
* یہ بہت ذہین ہوتے ہیں۔
* ہر معاملے میں بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
* ان کے اعصاب ہر وقت تنے رہتے ہیں۔
* یہ دوسروں سے بحث کے دوران اچھے دلائل دیتے ہیں۔
* یہ نظم و ضبط کو پسند کرتے ہیں۔
* بد نظمی ان بچوں کو ذہنی انتشار میں مبتلا کر دیتی ہے۔
* یہ خود بھی اصول پسندہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی اصولوں پر کاربند رہیں۔
* غیر اخلاقی باتوں سے گریز کرتے ہیں۔
* جرائم، مار دھاڑ اور جھگڑوں سے نفرت کرتے ہیں۔
* سلیقہ مند ہوتے ہیں۔
* صفائی پسند ہوتے ہیں۔
* سبزیاں اور پھل رغبت سے کھاتے ہیں۔
* کبھی کبھار مختلف وہموں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
* خوابوں کا یہ بہت اثر لیتے ہیں۔