برج سنبلہ

سنبلہ والدین

ہم سنبلہ خواتین اور مردوں کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈال چکے ہیں۔ ان کے اندر جو خوبیاں نظر آتی ہیں ان کے اثرات ان کے بچوں پر پڑتے ہیں۔ یہ لوگ بحیثیت والدین نہایت شفیق ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ :
* عملی انسان ہونے کے ناطے چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی عملی ہوں۔
* یہ اپنے بچوں کو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے آگاہ کرتے ہیں۔
* بچوں کی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
* بچوں کو صفائی کی ہدایات دیتے رہتے ہیں۔
* خوش اخلاقی کا درس دیتے ہیں۔
* بہترین تربیت کرتے ہیں۔
* بچوں کے لباس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
* کفایت شعاری سکھاتے ہیں۔
* زندگی اصولوں کے مطابق گزارنے کا درس دیتے ہیں۔
* بچوں کو رقم پس انداز کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔
* بچوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں۔
* شرارتی بچوں سے دور رکھتے ہیں۔
* اچھی کتابیں لا کر دیتے ہیں اور پڑھ کر بھی سناتے ہیں۔
* اپنی روایات کی پاسداری کا درس دیتے ہیں۔
* ہوم ورک میں معاونت کرتے ہیں۔
* ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے قابل فخر اور قابل تقلید انسان بنیں اور زندگی میں کبھی کسی کے محتاج نہ ہوں۔ ساتھ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ممتاز رہیں اور بڑے ہو کر کسی بھی شعبے میں نام پیدا کریں۔