برج سنبلہ سے متعلق افراد پر دوسرے برجوں کے اثرات

قارئین!

ہم نے گزشتہ صفحات پر برج سنبلہ سے متعلق خواتین، مردوں اور بچوں کی صفات و خصوصیات پر روشنی ڈالی، اب آئیے یہ دیکھتے ہیں کہ اس بر ج پر دوسرے ستاروں کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
برجوں سے متعلق علم رکھنے والے ماہرین نے برجوں کو صفات اور عنصر کے لحاظ سے مختلف گروپس میں تقسیم کیا ہے۔
ایک گروپ میں شامل برجوں کا عنصر ایک ہی ہوتا ہے۔
تمام گروپس عنصر کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ اگر کسی ایک گروپ کا عنصر خاکی ہے تو اس کے گروپ کے باقی برجوں کا عنصر بھی خاکی ہو گا۔ اگر ایک برج کا عنصر آتشی ہے تو گروپ کے باقی برجوں کا عنصر بھی آتشی ہو گا۔