خوابوں کی دنیا

تحت الشعور

برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحت الشعور میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ ایک قابل رشک اور مکمل زندگی گزاریں۔
* دوسروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
* مختلف خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔
* ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ مثالی طور پر تمام کام انجام دیں۔
* یہ چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں نظم و ضبط آ جائے۔
* دوسروں پر نکتہ چینی ان کی فطرت کا حصہ ہے۔
* اصلاح کرنے والے ہیں۔
* اچھے برے کی پورے طور پر تمیز رکھتے ہیں۔
* شرمیلے ہیں لیکن با اعتماد بھی ہیں۔
* ناکامیوں کے خطرے سے ڈرتے ہیں۔
* دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق صاف ستھرا کرنا چاہتے ہیں۔
* فیصلہ کن اقدامات کر سکتے ہیں۔
* حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔