برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

ذہانت سے بھرپور

یہ لوگ ذہانت سے بھرپور ہوتے ہیں ہر کام کو سوچ سمجھ کر کرنا ان کی فطرت کا خاصہ ہے۔ اپنی ذہانت کے بل بوتے پر یہ بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں اس وجہ سے اکثر لوگ ان سے بھی حسد بھی کرنے لگتے ہیں لیکن بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کے معترف ہوتے ہیں اور مختلف معاملات میں ان سے صلاح مشورہ نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ضروری بھی سمجھتے ہیں۔
ان افراد میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ اگر یہ کوئی کام کرنے کا ارادہ کریں تو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرتے بلکہ پہلے اس کام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرتے ہیں اور ایسے لوگوں سے صلاح مشورے کرتے ہیں جو پہلے یہ کام کر چکے ہوں۔
جب یہ اس بات سے پوری طرح مطئن ہو جاتے ہیں کہ اب کام شروع کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے تو یہ کام شروع کر دیتے ہیں۔ تمام تر معلومات کے باوجود یہ پھر بھی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرتے اور بہت سوچ سمجھ کر کام کرتے ہیں۔ زندگی کا کوئی بھی میدان ہو ان کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسی وجہ سے اکثر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے