برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

متحرک

یہ لوگ یکسانیت اور جمود سے بیزار ہو جاتے ہیں اس لئے آپ انہیں اکثر متحرک ہی دیکھیں گے۔ یہ خود کو مختلف کاموں میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ ایسے کاموں اور جاب وغیرہ سے جلد اُکتا جاتے ہیں جس میں انہیں ایک ہی جگہ بیٹھ کر کئی گھنٹے گزارنے پڑیں۔ ویسے بھی ان لوگوں کے لئے متحرک رہنا بے حد ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر یہ ایک جیسے ماحول میں رہیں گے تو ان کی طبیعت میں چڑچڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ اپنے لئے ان کاموں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں یہ زیادہ سے زیادہ معروف اور متحرک رہ سکیں۔
اپنی اس طبیعت کی وجہ سے یہ لوگ کھیلوں میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے یہ خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک رکھ سکتے ہیں۔ سیرو سیاحت کا شوق بھی انہیں اپنی اس عادت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی ایک خاصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ ایک کام کے بعد خود کو دوسرے کاموں میں مشغول کر لیتے ہیں، یوں یہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرتے ہیں لیکن اس طرح اکثرا ن کی صحت متاثر ہو جاتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ خود کو بہت زیادہ مصروف نہ رکھیں ان کی یہ عادت اچھی ہے کہ یہ کسی کام کو ادھورا انہیں چھوڑتے۔