برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

عمل پسند

ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو عمل پسند ہوتے ہیں ان کے یہاں خیالی پلاؤ پکانے کا کوئی خاص رجحان نہیں ہوتا ہے یہ خود کو مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں فراغت کے اوقات گزارنا ان کے لئے نہایت مشکل ہوتا ہے۔
اسد افراد کے اندر پیدائشی طور پر یہ بات موجود ہوتی ہے کہ یہ باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ جس طرح موت اور دیگر افراد خیالات کی دُنیا میں ڈیرے ڈالے رکھتے ہیں، اسد افراد کے یہاں ایسا کوئی رجحان نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کوئی بھی کام صرف سوچنے کی حد تک نہیں کرتے بلکہ جو کچھ سوچتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں اور ان کا کوئی بھی عمل سرسری اندازہ نہیں ہوتا بلکہ جب یہ کوئی منصوبہ بناتے ہیں یا کوئی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس بارے میں خوب سوچ بچار کرتے ہیں، اس کے منفی اور مثبت پہلوؤں کا اچھی طرح جائزہ لیتے ہیں، اگر انہیں اس کام میں نقصان نظر آئے تو یہ اسے ترک کردینا بہتر سمجھتے ہیں اور اگر فائدہ نظر آئے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ اس کام کو جنونیوں کی طرح کرتے ہیں اور جب تک اُسے مکمل نہ کر لیں، سکون سے نہیں بیٹھتے۔
ویسے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ کچھ کام صرف اپنے شوق کی خاطر کرتے ہیں، ان کاموں میں یہ نفع اور نقصان کے پہلو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ویسے بھی تمام انسانوں کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہے کہ وہ شوق کی خاطر بڑے بڑے نقصان برداشت کر لیتے ہیں