برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

اچھے مقرر

ان لوگوں میں چونکہ اعتماد کی کمی نہیں ہوتی اور یہ کسی بھی طرح کے ماحول سے گھبراتے نہیں اس لئے یہ لوگوں سے بہت اعتماد کے ساتھ خطاب کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی انہیں تقریر کا موقع ملے، یہ بہت اچھی تقریر کرتے ہیں۔


ان میں ذہانت بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ دوسروں کی نفسیات کا بڑی خوبی سے اندازہ لگا لیتے ہیں۔ ان کے لئے یہ معلوم کر لینا مشکل کام نہیں ہوتا کہ سامنے والے کس طرح کی باتیں سننا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے سامنے ایک یا دو افراد ہوں تب ہی یہ ان سے ایسی گفتگو کرتے ہیں کہ انہیں متاثر کر دیتے ہیں اور اگر ان کے سامنے ہزاروں افراد کا مجمع ہو تو تب بھی یہ اندازہ لگا لیتے ہیں کہ مجمع میں موجود لوگ کیا سننا پسند کرتے ہیں، اگر انہیں کسی خاص موضوع پر بات کرنا ہو تو یہ براہِ راست اپنی بات شروع نہیں کرتے بلکہ لوگوں کی پسند کی باتیں کرتیں ہیں، اس طرح وہ ان کی باتوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں، اس کے بعد یہ آہستہ آہستہ اور غیر محسوس اندا زمیں اپنی اصل بات کی طرف آ جاتے ہیں لیکن اس میں بھی دلچسپی برقرار رکھتے ہیں۔


اپنی اس صلاحیت کی وجہ سے یہ سوشل ورکنگ کی طرف آ جاتے ہیں۔ یہ اپنے محلے سے یہ کام شروع کرتے ہیں۔ سوشل ورکنگ کے ساتھ ساتھ ان کے لئے سیاست کا راستہ بھی کھل جاتا ہے اور اگر یہ وکالت کی جانب آئیں تو تب بھی بڑے کامیاب رہتے ہیں