برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

صاف گھر

جہاں ان افراد میں وفاداری، باعمل اور ذہین ہونے کے وصف ہوتے ہیں وہیں ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ بہت صاف گو ہوتے ہیں۔ جو بات ان کے دل میں ہوتی ہے اُسے زبان پر لانے میں دیر نہیں لگاتے۔
ان کی صاف گوئی سے بہت سے لوگ تو بڑے بیزار ہوتے ہیں بلکہ وہ ایسی جگہوں سے رفو چکر ہو جانا پسند کرتے ہیں جہاں یہ لوگ موجود ہوں یا آنے والے ہوں۔
ان کے احباب ان کی صاف گوئی کی عادت سے خوب واقف ہوتے ہیں، جب یہ ان کی کوئی خامی نکالتے ہیں کہ وہ ان پر برا نہیں مانتے بلکہ وہ یہ جانتے ہیں جو کچھ ان کے بارے میں کہا گیا ہے وہ درست ہے اور اس میں خلوص بھی شامل ہے۔
ان لوگوں کو اپنی صاف گوئی کی وجہ سے کئی مرتبہ نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے مثلاً کہیں سچائی کی گنجائش اور ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ سچ بول جاتے ہیں اور نہ صرف کئی طرح کے نقصانات ہو جاتے ہیں بلکہ کئی لوگوں سے ان کے تعلق بھی خراب ہو جاتے ہیں لیکن انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کتنا نقصان ہوا ہے اور کس سے ان کے تعلقات خراب ہوئے ہیں بلکہ یہ اس بات پر مطأن ہوتے ہیں کہ انہوں نے سچ بولا ہے اور ان کے دل پر کوئی بوجھ نہیں ہے۔ صاف گوئی کی عادت ان میں بچپن سے موجود ہوتی ہے اپنے بچپن سے ہی بڑی بے باکی سے سچ بولتے ہیں۔