برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

اعتدال پسند

اعتدال ان لوگوں کی فطرت کا حصہ ہے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی بھی معاملے میں اعتدال کو چھوڑ کر انتہا پسندی کا مظاہرہ کریں۔ ایک صورت میں یہ انتہا پسند ہو جاتے ہیں جب ان کے جذبات پورے طور پر بھڑک جائیں، یہ کسی سے انتقام لینے کی ٹھان لیں اور ان کے سامنے اُسے ختم کر دینا یا نیچا دکھانا مقصد ہو۔
اعتدال پسندی کا رویہ انہیں زندگی کے بیشتر معاملات میں کامیابی و کامرعانی رکھتا ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ مالی معاملات میں خود پر قابو نہیں رکھ سکتے جیسا کہ ہم نے گزشتہ صفحات میں لکھا کہ یہ بڑے فراخ دل ہوتے ہیں اور رقم خرچ کرنے پر انہیں اختیار نہیں رہتا۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر یہ قابو پانے کے بارے میں ا کثر سوچتے رہتے ہیں لیکن قابو پا نہیں سکتے اور ان حالات میں تو یہ اس مسئلے پر بہت سنجیدگی سے سوچتے ہیں جب یہ فضول خرچی کرنے کے بعد مالی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔
ایسے میں یہ اٹل فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اب ان کے پاس رقم آئے گی تو یہ فضول خرچی نہیں کریں گے لیکن جب ان کے پاس رقم آتی ہے تو یہ اپنے سے کئے گئے سارے عہدو پیمان توڑ دیتے ہیں، اُن کی جبلت ان پر حاوی ہو جاتی ہے اور یہ پھر فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے کہ اپنی اعتدال پسندی کو مال داری کیح الات میں بھی اپنائیں۔