برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

عشق ومحبت

یہ لوگ بڑی مشکل سے عشق و محبت کے چکر میں پڑتے ہیں کیونکہ یہ حقائق کی طرف زیادہ توجہ رکھتے ہیں لیکن بہر حال یہ بھی انسا ن ہی ہوتے ہیں اور ہر انسان میں مختلف جذبات کا ہونا لازمی ہے جس میں ایک جذبہ محبت کا بھی ہے۔ وہ ان میں بھی ہوتاہے۔ یہ لوگ جب کسی سے عشق کرتے ہیں تو اس میں انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں اگر کوئی ان کے دل کو بھا جائے تو یہ اُسے اپنا سب کچھ مان لیتے ہیں۔ اُس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
محبت میں دھوکے کے بارے میں تو ہر شخص جانتا ہے پہلے کا دور ایسا تھا جب کوئی کسی سے محبت کرتا تھا تو اُس کے لئے اپنی جان بھی دے دیتا تھا لیکن اب زمانہ بدل گیاہے، اب زیادہ تر لوگ ’’تو نہیں اور سہی‘‘کے فلسفے پر چل رہے ہیں۔ اس طرح جب کوئی اسد فرد کسی سے محبت کرتا ہے اور دوسرا فریق اس کے ساتھ دھوکا کرتا ہے تو پھر اسے شدید دھچکا لگتا ہے۔ ایسے میں یہ دل برداشتہ ہو جاتاہے۔ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تو ایسے حالات میں مایوسی کی وجہ سے تارک دنیا ہونے کا سوچتے ہیں لیکن اسد افرادچونکہ اپنے اندر شدید غیض و غضب رکھتے ہیں اس لئے ایسے حالات میں اُن میں غصے کی وجہ سے انتقام کا لاوا اُبلنے لگتا ہے۔ ان میں جوش بھر جاتاہے، یہ اپنے محبوب کو وارننگ دیتے ہیں اور اگر اس کی گنجائش نہ ہو تو جو کچھ ان سے ہو سکتا ہے وہ کرتے ہیں