برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

بلند نگاہ

یہ بلند نگاہ لوگ ہوتے ہیں۔ ان کی نظریں بڑے مقاصد پر ہوتی ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے یہ لوگ صرف خیالی پلاؤ ہی نہیں پکاتے ہیں بلکہ محنت و مشقت بھی کرتے ہیں۔ عام سطح کے کام ان لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتے ہیں۔ مثلاً یہ عام شعبوں میں آنا پسند نہیں کرتے، یہ اگر کسی فیکٹری میں کام کریں تو تیزی سے ترقی کرنے لگتے ہیں اور وہاں کے تمام کاموں پر دسترس حاصل کرنے لگتے ہیں اور اس طرح اگر ان کے ساتھ کوئی مالی طور پر مستحکم فرد مل جائے تو ان سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ کوئی فیکٹری لگا لیں۔
ان لوگوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہوتی ہے ساتھ ہی ان میں بے چینی بھی ہوتی ہے یہ ایسی بے چینی ہوتی ہے جو انہیں ایک جگہ رکنے نہیں دیتی اور یہ اس وجہ سے آگے سے آگے بڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں اسی وجہ سے بالآخر یہ اونچے مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔
ان لوگوں میں ایک خامی بھی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ ایک ہی وقت میں کئی شعبوں کا انتخاب کر کے اُن میں آگے بڑھنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں، اس طرح ان کی صلاحیتیں دوست پر کار آمد نہیں ہوتیں۔ ان میں سے اکثر اپنی اس خامی کو سمجھ جاتے ہیں یا انہیں کوئی اس سے آگاہ کر دیتا ہے اس کے بعد یہ کسی ایک شعبے کا انتخاب کر کے جب آگے بڑھتے ہیں تو بہت کامیاب رہتے ہیں۔