برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

جدت پسند

چونکہ یہ لوگ تخلیقی ذہن رکھتے ہیں اس لئے آگے سے آگے بڑھنے کی خواہش ان میں جنم لیتی رہتی ہے کسی ایک مقام پر رُک جانا ان لوگوں کو پسند نہیں ہوتا۔ یہ جدت پسند لوگ ہیں۔ مختلف اشیاء و ایجادات انہیں اصل حالت میں کبھی مطئن نہیں کرتیں۔
ان کے سامنے اسکائی لیب بھی لائی جائے تو یہ چاہیں گے کہ اس میں بھی کوئی جدت پیدا کر دی جائے ان کی یہ عادت انہیں بے شمار کامیابیوں سے ہم آہنگ کرتی ہے لیکن اکثر کاموں میں یہ اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں۔
ان لوگوں کو سائنس سے خاصی دلچسپی ہوتی ہے یہ نئی اور پرانی ایجادات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں ان سائنس دانوں کے بارے میں بھی جاننے کے خواہش مند ہوتے ہیں، انہوں نے مختلف ایجادات کی ہیں یہ ان کی زندگی کا تجزیہ کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ ان لوگوں نے اتنی اچھی ایجادات کیں؟
اگر انہیں اچھا ماحول اور اور مناسب وسائل میسر آ جائیں تو ان سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ کوئی اہم یا غیر اہم ایجاد کر ڈالیں گے۔ اپنی اس جبلت کی تسکین کے لئے یہ اکثر اپنائی دی یا موٹر سائیکل کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ لوگ اگر چاہیں تو اپنی اس صلاحیت سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی ان کی ایسی صلاحیتوں سے مستفیذ ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لئے شر ط یہی ہے کہ انہیں ساز گار ماحول اور وسائل مہیا کئے جائی